Sunday, September 8, 2024

غازی آباد : بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے چار درندے گرفتار

غازی آباد : بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے چار درندے گرفتار
August 11, 2015
لاہور(92نیوز)تھانہ غازی آبادپولیس نے بچوں کوزیادتی کےبعدقتل کرنےوالےچاردرندوں کوگرفتارکرلیا،ملزمان ایک سال قبل علی رضانامی بچےکےقتل میں ملوث ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ غازی آبادپولیس نے انسانیت سوزظلم کرنےوالے چاردرندوں کوگرفتارکرلیاہےملزمان عمیرجاوید،سیف احمد،عامرشاہ اورذوالفقار نےایک سال قبل علی رضا نامی چودہ سالہ بچے کواغوا کےبعد زیادتی کانشانہ بنایااورقتل کردیاتھا۔ علی رضا اپنےوالدین اورچاربہنوں کااکلوتابھائی تھا۔ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش ایک اوربچےسے بھی زیادتی کااعتراف کیاہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،مزیدحقائق جلدسامنےآئیں گے ۔