Saturday, April 20, 2024

عیسیٰ نگری میں بدمعاشوں نے میٹرک کی طالبہ اور اہلخانہ کا جینا مشکل کردیا

عیسیٰ نگری میں بدمعاشوں نے میٹرک کی طالبہ اور اہلخانہ کا جینا مشکل کردیا
June 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں  علاقائی بدمعاشوں نے میڑک کی طالب علم اور اس کی بہن کا جینا مشکل کردیا، مجبورلڑکی نےویڈیو بناکراعلیٰ حکام سےمدد مانگ لی،نائنٹی ٹونیوز ماہاملک کی آواز بن گیا،پولیس اور رینجرز نے لڑکی کا بیان لےلیا،خوف زدہ والدین قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

عیسیٰ نگری میں میڑک کی طالبہ علاقائی بدمعاشوں سے پریشان ہے  ،ماہاملک نے ویڈیوبنا کرسوشل میڈیا پروائرل کردی ،طالبہ نےبتایاکہ چند دن پہلے بااثرافراد نےاس کی بہن کو تھپڑ بھی ماراتھا، رپورٹ کروائی تو والد کوبھی تشدد کانشانہ بنایا۔

نائنٹی ٹونیوز بنا مظلوم لڑکی  کی آواز جس پرپولیس اور رینجرز نےلڑکی کابیان ریکارڈ کیا ، تاہم لڑکی کےوالدین خوف زدہ نظر آئے والدہ نےکہاکہ انہوں نےویڈیوفوری ڈیلیٹ کروادی تھی۔

لڑکی کےوالد جو پہلے ہی ذہنی طور پر کمزور ہین وہ بھی دباو میں نظرآئے، گورنرسندھ عمران اسماعیل نے واقعہ کا نوٹس لےلیاہے۔

علاقہ کےارکان اسمبلی سےبچی سے رابطہ کرکے اس کی مدد کرنے کو کہا،یہ بھی کہاکہ آئی جی سندھ کومعاملے کی تحقیقات کرکےلڑکی اور اس کےگھروالوں کو تحفظ فراہم کریں۔