Thursday, April 25, 2024

عیدقرباں پر حیدر آباد میں تا حال مویشی منڈی قائم نہ ہوسکی

عیدقرباں پر حیدر آباد میں تا حال مویشی منڈی قائم نہ ہوسکی
July 16, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) عیدقرباں پر جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے حیدر آباد میں تا حال مویشی منڈی قائم نہیں کی گئی، شہریوں نے قربانی کے جانورخریدنے کیلئےکیٹل فارمز کا رخ کرلیا ہے۔ عید قرباں کے قریب آنے کے باوجود حیدرآباد میں سرکاری سطح پر مویشی منڈیاں نہیں لگائی گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو جانوروں کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہری قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے مختلف کیٹل فارمز کا رخ کررہے ہیں۔ کیٹل فارمرز کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی نہ لگنے سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے، جانوروں کے ناز نخرے اٹھانے اور اچھی خوراک دینے کے باوجود انہیں مناسب قیمت نہیں مل رہی۔ کیٹل فارمز پر اعلی نسل کے خوبصورت جانور تو موجود ہیں لیکن قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے خریداروں اور بیوپاریوں میں بات بن نہیں پارہی ہے۔