Sunday, September 8, 2024

عیدبازاروں میں مہندی کے سٹال لگ گئے ،لڑکیاں اپنی پسند کے ڈیزائن منتخب کرنے میں مصروف

عیدبازاروں میں مہندی کے سٹال لگ گئے ،لڑکیاں اپنی پسند کے ڈیزائن منتخب کرنے میں مصروف
July 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عید کی تیاریوں میں بھلا مہندی کیسے بھولی جاسکتی ہے، عید بازاروں میں مہندی کے اسٹالز لگ گئے ، لڑکیاں مہندی لگوانے کیلئے  اپنی پسند کے ڈیزائن منتخب کر رہی ہیں۔ ، اسلام آباد سے رپورٹ کر رہی ہیں عفت حسن رضوی ہر تہوار کا اپنا رنگ ہوتا ہے ، اور عید کے تہوار کا رنگ چھپا ہے رنگ حنا میں ہاتھ پہ مہندی سجتی ہے ، اور مہندی کی خوشبو رچتی ہے تب جا کر پتہ چلتا ہے کہ عید کی آمد آمد ہے، اسی لیے بازاروں میں چوڑیوں کے ساتھ مہندی کے اسٹالز بھی سجنے لگے ہیں۔ مہندی کے پتوں کو پیس کر اسے محلول بنادیا جاتا ہے ، پھر یہ پسے پتے کیسا رنگ جماتے ہیں ، یہ تو لڑکیوں بچیوں کے سجے ہاتھ ہی بتاتے ہیں۔ عربی سوڈانی ، انڈین اور پاکستانی مہندی کے ڈیزائن خواتین کی اولین پسند ہیں، ایسے پیچیدہ مہندی کے ڈیزائنز کو  نہایت نفاست اور باریک بینی سے ہاتھوں پہ اتارا جاتا ہے۔