Saturday, April 20, 2024

  عیدالفطر کے بعد پنجاب میں 62قیدیوں کو پھانسی پر لٹکایا جائےگا

   عیدالفطر کے بعد پنجاب میں 62قیدیوں کو پھانسی پر لٹکایا جائےگا
July 11, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب کی جیلوں میں قید سزائے موت کے باسٹھ مجرموں کوعید الفطر کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا،حکومت نے ماہ صیام میں پھانسیوں پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی مختلف جیلوں میں قید باسٹھ مجرموں کو عید کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ  سال دسمبر کے دوران پشاور میں آ رمی پبلک سکو ل پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پھانسی کی سزا پر  عملدرآمد کا آغاز کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت پنجاب کی عدالتوں نے دہشت گردی کے ایک سو اٹھانوے مقدمات میں سزا سنائی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت اڑتالیس مجرموں کو پھانسی اور عمر قید کی سزا دی گئی، پھانسی کی سزا پانے والوں میں سے چوبیس دہشت گردوں کی سز ا کا قانونی عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ پندرہ کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے، نو دہشت گردوں نے سپریم کو رٹ میں متفر ق درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن پرفیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔