Thursday, March 28, 2024

عیدالفطر کی چھٹیوں میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی

عیدالفطر کی چھٹیوں میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی
July 16, 2015
لاہور (92نیوز) ملک بھر میں عید کی پانچ چھٹیوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ صنعتیں بند کر کے بچائی گئی بجلی گھریلو صارفین کو دی جائے گی۔ عید پر صنعتیں بند ہونے سے دو ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی جبکہ مارکیٹیں اور دکانیں بند ہونے سے بھی بجلی کی بچت ہو گی جس کی وجہ سے عید کی چھٹیوں میں بجلی بند نہیں کی جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی نے عید پر تمام بند پاور پلانٹس بھی چلانے کا فیصلہ کیاہے تاکہ عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا سکے۔ ادھر چار سو سے زائد ملزمالکان نے بڑے سپننگ یونٹ دس روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ملزمالکان نے شکوہ کیا کہ پانچ سو میگا واٹ بجلی عید پرگھریلو صارفین کو مل رہی ہے جبکہ صنعتوں کو زبردستی جنریٹر پر منتقل کیا جارہا ہے۔