Wednesday, April 24, 2024

عیدالفطر پر 23خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

عیدالفطر پر 23خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی
June 28, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان ریلوے نے اس بار عیدالفطرپر ریلوے کی تاریخ کے سب سے بڑے خصوصی آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق تیئیس خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جن سے تیس ہزار مسافر استفادہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ مسافروں کے بے پناہ رش کی وجہ سے عید آپریشن گیارہ جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق گیارہ جولائی سے سولہ جولائی تک کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی روزانہ ایک، ایک ٹرین چلے گی۔ پندرہ جولائی کو کوئٹہ سے راولپنڈی اور کراچی سے پشاور، سترہ جولائی کو راولپنڈی سے ملتان اور پشاور سے لاہور، بیس جولائی کو ملتان سے کراچی ایک، ایک ٹرین چلے گی جبکہ بیس جولائی سے بائیس جولائی تک روزانہ کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی ایک، ایک ٹرین چلے گی۔