Friday, May 3, 2024

  عیدالفطر : سرکاری ملازمین کو پانچ چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری

   عیدالفطر : سرکاری ملازمین کو پانچ چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
July 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے عید الفطر پرسرکاری ملازمین کی موجیں لگادیں،سترہ   سے اکیس  جولائی تک چھٹیوں کا اعلان  کرکے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق عید پرسرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں ایک نہیں ،دوتین نہیں بلکہ اکٹھی پانچ چھٹیاں مل گئیں۔ وزارتِ داخلہ نے پہلےپانچ چھٹیوں کی  سمری وزیراعظم کو بھجوائی اورپھرنوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ سرکاری ملازمین کو جمعتہ الوداع کی چھٹی دینے کی خصوصی ہدایت وزیراعظم نوازشریف نے کی تھی۔ یوں سرکاری ملازمین اوربڑے شہروں سے چھوٹےشہروں کو جانے والے  افراد کی روانگی جمعرات سولہ جولائی سے ہی شروع ہوجائے گی۔ یوں لاہوراوردیگرشہروں کی مارکیٹوں  میں  مقامی لوگوں کا ہی رش ہوگا۔