Sunday, September 8, 2024

عیدالاضحیٰ ہمیں امن اور انسانیت کے لئے بے لوث قربانی کا پیغام دیتی ہے : آرمی چیف

عیدالاضحیٰ ہمیں امن اور انسانیت کے لئے بے لوث قربانی کا پیغام دیتی ہے : آرمی چیف
September 2, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو عید مبارک ۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی ہمیں امن، خوشیوں، بھائی چارے اور انسانیت کے لئے بے لوث قربانی کا پیغام دیتی ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی ہمیں امن، خوشیوں، بھائی چارے اور انسانیت کے لئے بے لوث قربانی کا پیغام دیتی ہے۔

دوسری جانب ائیر چیف سہیل امان  نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں قُربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے۔۔ پاک فضائیہ کے افسران اور ائیر مین پوری قوم کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ قیام امن کی خاطر دی گئی قُربانیوں پر پاک فضائیہ شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ائیر چیف نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی مملکت پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔