Thursday, March 28, 2024

عیدالاضحیٰ، لاہور میں 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

عیدالاضحیٰ، لاہور میں 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ
July 13, 2020
لاہور (92 نیوز) عیدالاضحیٰ پر لاہور میں 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور میں مویشی منڈیوں سے متعلق ایس اوپیز جاری کردیئے گئے۔ مویشی منڈیاں عید سے 15 روز قبل لگائی جائیں گی۔ تمام منڈیاں شہری آبادی سے 10 سے 45 کلو میٹر فاصلے پر لگیں گی۔ جانوروں کو ہاتھ لگانے کیلئے گلوز پہننا لازمی قرار دیدیا گیا، مویشیوں کے باڑے مناسب فاصلے پر بنائے جائیں گے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کو فہرست ارسال کردی۔ شہر کی چودہ مویشی منڈیوں میں 13 لاکھ 34 ہزار چھوٹے جبکہ 3 لاکھ 15 ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہوگی۔ راوی زون، واہگہ زون، نشتر زون، گلبرگ زون، علامہ اقبال زون، پائن ایونیو روڑ، فروٹ ویجیٹیبل مارکیٹ کاچھا، مانگا منڈی، شاہ پور کانجراں منڈی اور داتا گنج بخش زون میں مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔