Thursday, April 25, 2024

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے
August 20, 2018
لاہور (92 نیوز) عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے۔ سبزیاں اور پھل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ درجہ دوم اور سوئم کی سبزیاں درجہ اول کی قیمت میں بیچی جارہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگرسبزیوں کی قیمتیں  پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ مہنگاٸی سے ستاٸے شہری عید کے دنوں میں حکومت سے پھلوں سبزیوں کی  مناسب قیمتوں میں کمی کا کہتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگرسبزیوں کی قیمتیں  پہنچ سے باہرہو گئی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی سبزیاں مہنگی ملتی ہیں،اُسی حساب سے بیچتے ہیں۔