Friday, April 19, 2024

عید کے قریب آتے ہی ملتانی کھسوں کی مانگ بھی بڑھ گئ

عید کے قریب آتے ہی ملتانی کھسوں کی مانگ بھی بڑھ گئ
May 12, 2021

ملتان (92 نیوز) عید الفطر کا موقع ہو اور ملتانی کھسہ نہ پہنا جائے ایسا تو ممکن ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عید کے قریب آتے ہی ملتانی کھسوں کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے۔

کھسے کی تیاری کا عمل انتہائی محنت طلب ہے - گائے کے چمڑے کو پہلے اوزاروں سے کاٹا جاتا ہے پھر اس کی ہاتھ سے سلائی کی جاتی ہے اور آخر میں اس پر تلے کا کام کیا جاتا ہے۔

ملتانی کھسے جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں بے حد مقبول ہیں ۔ تبھی تو شہری ان کھسوں کو اپنے عزیر و اقارب کو بطور تحفہ بھی پیش کرتے ہیں ۔