Friday, May 17, 2024

عید کے روز عوام کیلئے اچھی، کورونا کیسز تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے

عید کے روز عوام کیلئے اچھی، کورونا کیسز تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے
August 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیخلاف بڑی کامیابی، کیسز تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے، قوم نے ایس او پیز پر عمل جاری رکھا تو وہ دن دور نہیں جب کورونا کا پاکستان سے نام و نشان مٹ جائے گا۔ عید کے روز عوام کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ملک میں کورونا کیسز تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے۔ گزشتہ روز  صرف 841 کورونا کیسزسامنے آ ئے جبکہ اس سے پہلے ایک روز میں اس سے کم کیسز، اٹھائیس اپریل کو 806 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی اپیل اور 92 نیوز کی درخواست یہی ہے کہ  ۔۔۔ ابھی احتیاط ضروری، ایس او پیز پر عمل لازم ہے۔ خوشیاں قیمتی ہوتی ہیں ،،،  ہیں لیکن زندگی سے قیمتی کچھ نہیں۔ 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے انہی خیالات کا اظہار کیا، پاکستان میڈیل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹڑی جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کیا۔ محرم اور ربیع الاول آنے ہیں ابھی احتیاط کرنا ہو گی۔ وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد مختار نے کہا کہ کورونا میں آخری مریض تک احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔ ماہرین کا بھی یہی مشورہ ہے کہ رشتہ داروں  سے ملنے ملانے سے پرہیز کریں خوشیاں بانٹنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔ گزشتہ عید پر بے احتیاطی کورونا پھیلنے کی وجہ بنی۔