Friday, March 29, 2024

عید کے دوسرے روز سیاحوں کی بڑی تعداد کے مری میں ڈیرے

عید کے دوسرے روز سیاحوں کی بڑی تعداد کے مری میں ڈیرے
June 7, 2019
 مری (92 نیوز) عید الفطر کے دوسرے روز ملک بھر سے سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کر لیا۔ عید کی لمبی چھٹیوں پر ملکہ کوہسار مری کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی ایک بہت بڑی تعداد مری جاپہنچی اور ٹھنڈے ٹھنڈے موسم کا خوب مزہ لیا۔ آسمان پر چلتے بادلوں نے سیاحوں کو  مسحور کر دیا۔ مال روڈ پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹ پر رش نظر آیا۔ سیاح گرم چائے اور کافی سے لطف اٹھاتے نظر آئے۔ مری کے دل فریب نظاروں نے سیاحوں کو سیلفیز اور تصاویر لینے پر بھی مجبور کیا۔ عید ، دوسرے روز ، سیاحوں ، تعداد ، مری ، ڈیرے ملکہ کوہسار مری میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ موسم خوشگوار ہوا تو گرمی کے ستائے سیاحوں کی موجیں لگ گئیں ۔ خیبرپختونخوا سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر بھی خوب رش لگ گیا۔ سوات کے فضا گھٹ پارک اور  چارسدہ کے سیاحتی مقام سر دریاب پر فیملیز نے ڈیرے ڈال لیئے۔ جھیل سیف الملوک جانے والا راستہ بھی پانچ ماہ بعد کھل گیا ۔ دوسری طرف ملک بھر سے سیاحوں نے منگلا جھیل کا بھی رخ کر لیا۔ منگلا جھیل کی سیر کو آئے سیاحوں نے  کشتی رانی کے مزے لیے ۔ پانی میں اسکوٹر سے کرتب بھی دکھائے ۔ دلفریب  لہروں نے جھیل کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔ منگلا جھیل  کی خوبصورتی سیاحوں کے دل میں اتر جاتے ہیں۔ منچلوں نے موسیقی سے بھی بھرپورلطف اٹھایا۔ کھابوں کے دور بھی خوب چلے۔ جو ایک بار منگلا جھیل کی سیر کرتا ہے حسین نظارے بار بار آنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔