Saturday, April 20, 2024

عید کے دوران خیبر پختونخوا میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا

عید کے دوران خیبر پختونخوا میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا
June 9, 2019
 پشاور (92 نیوز) عید کے دوران خیبر پختونخوا میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا۔ صوبہ بھر میں صرف تین دنوں میں 500 سے زائد روڈ ایکسیڈنٹس ہوئے۔ عید کے موقع پر خیبر پختونخوا میں 500 سے زائد ٹریفک حادثات پیش آئے جس میں 20 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق  صرف عید کے 3 دنوں میں پشاور میں 101، مردان میں 61 اور دیگر اضلاع میں 400 سے زائد ٹریفک حادثات پیش آئے۔ حادثات کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور بے احتیاطی  بتائی جاتی ہے۔ ٹریفک حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہو کر مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے۔ ٹریفک وارڈنز کے بقول  سب سے ذیادہ موٹر سائیکل چلانے والے حادثات کا شکار ہوئے  جس کی وجہ کم عمری اور ہیلمٹ کا عدم استعمال ہے۔ ٹریفک پولیس کا خیال ہے کہ ٹریفک قوانین سے لا علمی اور ڈرائیونگ لائسنس کا آسان حصول بھی ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے۔