Wednesday, May 8, 2024

عید کے دن قریب آتے ہی شاپنگ مالز میں رش بڑھ گیا

عید کے دن قریب آتے ہی شاپنگ مالز میں رش بڑھ گیا
June 2, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) عید کے دن قریب آتے ہی شاپنگ مالز میں رش بڑھ گیا۔ سخت گرمی کے باوجود خواتین نے فیملی سمیت شاپنگ مالز کا رخ کر لیا۔ میٹھی عید کی آمد آمد کیساتھ خواتین نے من پسند جوڑے خریدنے کے لئے شاپنگ مالز کا رخ کر لیا۔ رنگ برنگے نت نئے جوڑے دیکھ کر دل خوب للچایا ۔ خواتین نے اپنے لئے بھی شاپنگ کی اور بچوں کے لئے بھی پیارے پیارے کپڑے خریدے۔ اس موقع پر خواتین نے مہنگائی کا شکوہ بھی کیا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی تو ہے لیکن شاپنگ بھی ضروری ہے۔ اپنے لئے شاپنگ کریں یا نہ کریں لیکن بچوں کی خواہشات تو لازمی پوری کرنی ہیں۔