Sunday, September 8, 2024

عید کے تیسرے روز مختلف حادثات میں 26سے زائد افراد زندگی کی بازی ہارگئے

عید کے تیسرے روز مختلف حادثات میں 26سے زائد افراد زندگی کی بازی ہارگئے
July 8, 2016
لاہور(92نیوز)عید کے تیسرے روز مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات اور ڈوبنے کے واقعات میں چھبیس سےزائدافراجاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق کہیں خوشی توکہیں غم ایک طرف لوگ عیدکی خوشیاں مناتےرہےتودوسری جانب  مختلف حادثات کےدورن متعددافرادزندگی  کی بازی ہارگئے۔  ایبٹ آباد کے علاقے ٹھنڈیانی  کے مقام پر وین گہری کھائی میں گرنے سے پانچ  افراد جاں بحق اور نو شدید زخمی ہو گئے۔ حب میں  مکران کوسٹل ہائی وے پر 3 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے  ،نوجوانوں کا تعلق کراچی سے ہے جن میں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جہلم میں بھی  خوشیوں کا سفر موت کی وادی میں لے گیا کھاریاں کے قریب ٹریفک حادثے میں  باپ اور تین بیٹے  جاں بحق ہوگئے لکی مروت میں رکشہ اور وین کت تصادم میں چار افراد جاح بحق اور انیس زخمی ہوگئے۔ جہلم  میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹوں کو کچل ڈالا لاشوں کو سول اسپتال  کھاریاں منتقل کر دیا گیا ۔ ڈیرہ غازی خان میں پکنک منانے والا نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں  بحق    ہو گیا۔،چنیو ٹ میں  نہر میں نہا تےچوبیس سالہ  نوجوان جبکہ  لاڑکانہ کے علاقے قمبر میں بہن بھائی پانی کے تالاب میں ڈوب کر جان سےگئے۔ ساہیوال  میں نہر لوئر باری دوآب میں نامعلوم جوڑے نے چھلانگ لگا دی جن کاابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔ ادھر کراچی کیماڑی بھٹ شاہ میں لانچ کے انجن میں دوپٹہ پھنس جانے سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ  سرجانی ٹاؤن میں  بچہ  کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا ،مردان،اٹک  ،سکھراورنارووال میں خاتون سمیت چارافرادٹریفک حادثات میں زندگی کی بازی ہارگئے۔ کبیروالا  کے علاقے حویلی کورنگا میں  بس  کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار دوبچےمارےگئے۔ اسلام آباد ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص زخمی ہواتو  تربت میں ٹریفک حادثے میں دو افراد  شدید زخمی ہوگئے۔ ادھر مظفر گڑھ کی بستی عثمانی میں زہریلی سویاں کھانے سے  ایک ہی خاندان کے 5 افراد  کی حالت غیر ہو گئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔