Sunday, September 8, 2024

عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے خاتمے پر غور ہوسکتا ہے، ظفرمرزا

عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے خاتمے پر غور ہوسکتا ہے، ظفرمرزا
May 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے خاتمے پر غور ہوسکتا ہے۔ معاون خصوصی صحت نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے 34 مریض دم توڑ گئے۔ احتیاط نہ کی تو ہلاکتوں اور کیسز میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے ہلاکتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ کورونا وائرس کے 112 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ پاکستان سے کورونا وائرس کے خاتمے کا تاثر انتہائی غلط ہے، بدقسمتی سے ایس او پیز کی پابندی نہیں ہو رہی۔