Saturday, April 20, 2024

عید کی چھٹیوں میں لاہور میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی

عید کی چھٹیوں میں لاہور میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی
July 8, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کے شہریوں کےلئے خوشخبری، لیسکو کا عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ، اضافی رقم اور تیل دے کر بند پاور ہاوس چلائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید کے دنوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ان کے کوٹہ کے مطابق بجلی کی فراہمی کی جائے گی جس کی حکمت عملی تیارکر لی گئی ہے۔ شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے اضافی رقم اور تیل دے کر بند پاور ہاوسزکو چلایا جائے گا۔