Tuesday, April 23, 2024

عید کی چھٹیاں ختم ، بس اڈوں پر دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والوں کا رش

عید کی چھٹیاں ختم ، بس اڈوں پر دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والوں کا رش
June 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) عید کی چھٹیاں ختم ہو گئیں اور پردیسیوں نے واپسی کی تیاری پکڑ لی۔ بس اڈوں پر دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والوں کا رش لگ گیا۔ راولپنڈی اسلام آباد کے تمام لاری اڈوں پر بے پناہ رش دکھائی دے رہا ہے جہاں مسافروں سے من مانے کرائے وصول کیے جارہے ہیں۔ پشاور تا راولپنڈی ہر مسافر سے 350 کی بجائے 400 روپے ، ملتان تا راولپنڈی 1400 کی بجائے 1550 روپے اور اٹک سے 150 کی بجائے 170 روپے فی مسافر کرایہ وصول کیا گیا۔ واپس آنے والے شہری کہتے ہیں کہ اپنوں کو چھوڑ کر آنے کا دل تو نہیں کررہا تھا مگر روز گار کی مجبوری واپس لے آئی ہے۔