Wednesday, May 8, 2024

عید کا چاند رویت ہلال کمیٹی ہی دیکھے گی ، شاہ محمود قریشی

عید کا چاند رویت ہلال کمیٹی ہی دیکھے گی ، شاہ محمود قریشی
June 2, 2019
ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ عید کا چاند رویت ہلال کمیٹی ہی دیکھے گی ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  مانتے ہیں منگہائی ہے لیکن وجوہات تلاش کرنا ہوں گی ، تحریک چلانا یا نہ چلانا اپوزیشن کا فیصلہ ہے ۔فوج کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے ارکان اسمبلی کو محب وطن نہیں کہہ سکتے، ریکارڈ سامنے آجائے گا تانے بانے کہاں ملتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو ایران اور سعودی میں کشیدگی پر تشویش ہے  ، تیل کی قیمتیں جنگ کی کیفیت سے بہت متاثر ہوں گی،کوشش ہے کہ بجٹ میں نچلے طبقے پر کم بوجھ ڈالا جائے ، اگر اپوزیشن کو اعتراض ہے تو اپنا بجٹ پیش کر دے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں پاک بھارت تعلقات میں جمی برف اب پگھل سکتی ہے ، پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی بڑھی، لیکن اب بھارت نے فضائی حدودکھولنے کا اشارہ دیا ہے ۔