Thursday, March 28, 2024

عید کا تیسرا دن ، کراچی سے قربانی کی آلائشیں نہ اٹھائی جا سکیں

عید کا تیسرا دن ، کراچی سے قربانی کی آلائشیں نہ اٹھائی جا سکیں
August 24, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام تسلی بخش نہیں ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں  آج بھی آلائشیں پڑی ہوئی ہیں۔ آلائشوں سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینا بھی دشوار ہو گیا۔ گلستان جوہر ہو یا گلشن اقبال، لانڈی، ملیر یا کورنگی کے علاقے ، سب جگہ سے آلائشیں بروقت نہ اٹھنے کی شکایت ہیں۔ شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد، اورنگی ٹاون، لیاری اور کیماڑی میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے شکایت کرنے کے باجود سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاعملہ تعاون نہیں کر رہا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد الائشیں اٹھائی جائیں اورعلاقے میں بدبو ختم کرنے کے لئے جراثیم کش اسپرے کیا جائے۔