Friday, April 19, 2024

عید پر کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لہرا دیا !!! بھارتی فوج نے علی گیلانی، میرواعظ، یاسین ملک سمیت کئی رہنماوں کو نماز عید نہیں پڑھنے دی

عید پر کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لہرا دیا !!! بھارتی فوج نے علی گیلانی، میرواعظ، یاسین ملک سمیت کئی رہنماوں کو نماز عید نہیں پڑھنے دی
July 18, 2015
سرینگر (92نیوز) عیدالفطر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔ بھارت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے سید علی گیلانی سمیت کئی کشمیری رہنماوں کو گھر میں نظربند کر دیا، کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ سرینگر ایک بار پھر ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ عید کے موقع پر مودی سرکار نے حریت رہنما سید علی گیلانی سمیت کئی کشمیری رہنماو¿ں کو گھروں میں نظربند کر دیا۔ سرینگر میں میں حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی نظربندی کیخلاف کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ ریلی میں شریک مظاہرین نے سیدعلی گیلانی اور دیگرحریت رہنماو¿ں کی نظربندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے روایتی سنگدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے ریلی میں شریک مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس سے کئی کشمیری نوجوان زخمی ہوگئے۔