Friday, April 19, 2024

عید پر چھٹیوں کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال

عید پر چھٹیوں کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال
April 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت داخلہ نے 8 سے 16 مئی تک عید چھٹیوں کی منظوری کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھیج دی۔

وزیراعظم عمران خان نیازی کی جانب سے منظوری کے بعد پیر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق ‏زیادہ چھٹیوں کا مقصد عید کے دوران ملکی سطح پر نقل حمل کو محدود کرنا ہے۔ عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک چھٹیاں ہوں گی۔