Sunday, September 8, 2024

عید پر مٹھائی کے بجائے کیک خریدنے کی روایت پروان چڑھنے لگی

عید پر مٹھائی کے بجائے کیک خریدنے کی روایت پروان چڑھنے لگی
July 6, 2016
کراچی (92نیوز) عید کے موقع پر خوشیاں بانٹنے کیلئے مٹھائی کا تحفہ دینے کی روایت برسوں سے چلی آرہی ہے لیکن اب مٹھائی کی جگہ کیک کے تحائف دینے کی روایت پروان چڑھ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلیک فارسٹ، فریش کریم، کیٹبریز ہو یا فج کیک۔ ہر ایک کو دیکھتے ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے۔ عید کے موقع پر نت نئے فلیورز کے خوبصورت اور لذیز کیک بیکری میں دستیاب ہیں۔ بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ عید کی آمد سے ایک ہفتہ قبل ہی عید کیک کے آرڈرز کی بکنگ بند کرنا پڑ جاتی ہے۔ کیک لینے کیلئے آنے والوں کا کہنا ہے کہ عید پر کیک کیلئے بچوں کی خواہشوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اپنوں کے ساتھ محبتیں اور خوشیاں بانٹنے کیلئے مٹھائی کا تبادلہ کرنا ہماری روایت کا حصہ ہے اسی لئے اب لوگ کیک کا تحفہ دینے کو بھی ترجیح دینے لگے ہیں۔