Friday, May 10, 2024

عید پر جاذب نظر آنے کے لیے بناؤ سنگھار کی شوقین صنف نازک نے سیلونز کا رخ کر لیا

عید پر جاذب نظر آنے کے لیے بناؤ سنگھار کی شوقین صنف نازک نے سیلونز کا رخ کر لیا
July 20, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) چاند رات ہو اور سجنے سنورنے کے لیے خواتین بیوٹی پارلرز کا رخ نہ کریں بھلا کیسے ممکن ہے۔ عید پر جاذب نظر آنے کے لیے بناؤ سنگھار کی شوقین صنف نازک نے سیلونز کا رخ کر لیا۔

عید کا تہوار ہو یا خوشی کا موقع، خواتین بناؤ سنگھار کا خوب اہتمام کرتی ہیں۔ عید کے دن سب سے خوبصورت دکھنے کے لئے خواتین نے پارلرز پر ڈیرے جما لیے۔

کسی خاتون نے فیشل سے چہرے کی چمک بڑھائی، تو کسی نے جدید تراش خراش کا ہیر کٹ لیا۔ کسی نے سٹریکس کروائیں تو کسی نے ہیر ڈائی، تو کسی نے ہاتھوں کی سجاوٹ میں اضافہ کرنے کے لیے مہندی بھی لگوائی۔ خواتین کے رش کے باعث پارلرز میں رات بھی دن کا سماں پیش کرنے لگی۔