Wednesday, May 8, 2024

عید پر اسحاق ڈار اور شہباز شریف کے گلے مل کر لے جاؤں گا، فیصل واوڈا

عید پر اسحاق ڈار اور شہباز شریف کے گلے مل کر لے جاؤں گا، فیصل واوڈا
June 2, 2019
لندن ( 92 نیوز) وفاقی وزیر فیصل واوڈا لندن پہنچ گئے ، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عید پر اسحاق ڈار اور شہباز شریف کے گلے ملوں گا اور گلے میں ہاتھ ڈال کر واپس جاؤں گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ  لندن عید پر اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس لے جانے کیلئے آیا ہوں ، لندن میں میری ساری پراپرٹیز گوشواروں میں ظاہر کی ہوئی ہے ۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ  اسحاق ڈار کے حوالے سے ریڈ وارنٹ پر کام چل رہا ہے، عابد شیر علی سے متعلق صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ عابد شیر علی کون ہے؟،  انسانوں کے بارے میں سوال کریں۔