Wednesday, May 8, 2024

عید پر 6 چھٹیوں کا اعلان ، برآمد کنندگان کے صبر کا پیمانہ لبریز

عید پر 6 چھٹیوں کا اعلان ، برآمد کنندگان کے صبر کا پیمانہ لبریز
May 19, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں طویل لاک ڈاؤن کے باعث بدحالی کا شکار ایکسپورٹ انڈسٹری مالکان ایک بار پھر لمبی چھٹیوں کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

پاکستان کے مانچسٹر میں ایکسپورٹرز کو ایک اور مشکل نے گھیر لیا ، عید الفطر پر حکومت کی جانب سے چھ چھٹیوں کا اعلان ہونے برآمد کنندگان تلملا اٹھے، ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث ایکسپورٹ پہلے ہی انتہائی کم درجے پر آ چکی ہے اس پر حکومت نے مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس سے برآمدگی آرڈرز مکمل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث اپریل میں ایکسپورٹ 54 فیصد جبکہ مجموعی طور پر 64 فیصد تک گر چکی ہے، حکومت ملکی معاشی حالات میں بہتری کے لیے ایکسپورٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے مگر یہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے۔

ایکسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے اورچھ کے بجائے تین چھٹیوں کا اعلان کرے تاکہ صنعتوں کے کام میں خلل نہ آئے۔

کورونا کے وارسے جہاں ایکسپورٹ انڈسٹری پہلے ہی بری طرح متاثر ہے، وہیں عید کی لمبی چھٹیوں سے صنعتوں کا پہیہ جام ہوا تو رہی سہی کسر بھی پوری ہو جائے گی۔