Thursday, April 18, 2024

عید میلادالنبی ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر نائنٹی ٹو نیوز کے زیراہتمام حسنِ نعت کے سب سے بڑے مقابلے کے فاتحین کا اعلان

عید میلادالنبی ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر نائنٹی ٹو نیوز کے زیراہتمام حسنِ نعت کے سب سے بڑے مقابلے کے فاتحین کا اعلان
December 24, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سرکارِ دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر نائنٹی ٹو نیوز کے زیراہتمام حسنِ نعت کے سب سے بڑے مقابلے کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا۔ ملتان کے غلام ابوبکر نے پہلی، فیصل آباد کے عاصم علی نے دوسری اور اسلام آباد کے ذیشان اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جان رحمت کے گرینڈ فائنل میں مختلف مراحل میں کامیابی پانے والے پانچ خوش نصیبوں کے درمیان مقابلہ ہوا جنہوں نے شان رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ خوش الحانی کے اس مقابلے میں ملتان کے غلام ابوبکر سب سے بہترین نعت خواں قرار پائے اور پہلی پوزیشن حاصل کر لی انہیں عمرے کا ٹکٹ اور ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ فیصل آباد کے عاصم علی دوسرے نمبر پر رہے، انہیں پچھہتر ہزار روپے انعام ملا جبکہ اسلام آباد کے ذیشان اختر نے اس بڑے مقابے میں تیسری پوزیشن حاصل کی جو پچاس ہزار روپے انعام کے حق دار ٹھہرے۔ مقابلہ حسن نعت کے گرینڈ فائنل میں ججز کے فرائض ملک کے معروف نعت خواں عبدالرؤف روفی، مرغوب ہمدانی اور شوکت اویسی نے سرانجام دئیے۔