Friday, April 26, 2024

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں جلسوں، ریلیوں اور محافل کا انعقاد، رسول اللہ ﷺ سے محبت کا اظہار، چار ہزار پاؤنڈ وزنی کیک تیار

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں جلسوں، ریلیوں اور محافل کا انعقاد، رسول اللہ ﷺ سے محبت کا اظہار، چار ہزار پاؤنڈ وزنی کیک تیار
December 24, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں جلسوں، ریلیوں اور محافل کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور میں عاشقان رسول نے آٹھ منزلوں پر محیط چار ہزار پاؤنڈ وزنی کیک کاٹ کر رسول پاک ﷺ سے عقیدت کا اظہار کیا۔ سمن آباد کے رہائشی مکھن برادرز نے رسول اللہ ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ ایک ماہ کی بھرپور محنت کے بعد آٹھ منزلوں پر محیط چار ہزار پاؤنڈ وزنی کیک بنا دیا۔ کیک کو دیکھنے بچوں بڑوں سمیت اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد اُمڈ آئی۔ کسی نے کیک کے ساتھ سیلفی بنائی تو کوئی حیرت سے تکتا نظر آیا۔ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ کیک بنانے والے محمد طاہر کا کہنا تھا کہ رسول پاک ﷺ کی محبت میں اس سال چار ہزار پاؤنڈ کیک بنایا ہے، اگلی مرتبہ اس بھی بڑا کیک بنائیں گے۔ کیک میں چاکلیٹ، سٹرابری، پائن ایپل اور کریم سمیت مختلف فلیورز استعمال کئے گئے تھے۔ درود وسلام پڑھتے ہوئے کیک کو کاٹا گیا اور عاشقان رسول میں تقسیم کیا گیا۔