Friday, May 10, 2024

عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے پناہ گاہوں میں محفل میلادؐ کا انعقاد

عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے پناہ گاہوں میں محفل میلادؐ کا انعقاد
October 30, 2020
 لاہور (92 نیوز) عید میلادالنبی کی مناسبت سے پناہ گاہوں میں محفل میلادؐ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ میں محفل میلاد میں شرکت کی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کیساتھ بیٹھ کر نعت رسول مقبولؐ سننے کی سعادت حاصل کی۔ محفل میلادؐ کے آخر میں ملک کی سلامتی، امن، استحکام اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کروائی گئی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور مقیم افراد کے مسائل بھی پوچھے۔ انہوں نے ساہیوال، سرگودھا، اوکاڑہ اور دیگر شہروں سے آئے افراد سے انکے مسائل پوچھے۔ انکا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کا خیال رکھنا سنت نبویؐ ہے، انکی خدمت میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔