Friday, March 29, 2024

عید میلادالنبی ﷺ پر بچوں کا شوق دیدنی، ریلیوں میں شرکت

عید میلادالنبی ﷺ پر بچوں کا شوق دیدنی، ریلیوں میں شرکت
November 10, 2019
کراچی (92 نیوز) آمنہ کے لعل، فخر نوع انسانی پر سلام، عید میلادالنبی ﷺ پر بچوں کا شوق دیدنی ہے، سفید و سبز رنگ کے لباس اور سر پر عمامے اور ٹوپیاں سجائے لڑکے خوشیاں منانے میں مصروف ہیں، عشق رسول ؓ سے سرشار گڑیا بنی معصوم بچیاں بھی کسی سے کم نہیں، کوئی اونٹ پر سوار تو کوئی والدین کےساتھ گاڑیوں پر موجود ہے۔ [caption id="attachment_250719" align="alignnone" width="902"]عید میلادالنبیﷺ، بچوں کا شوق دیدنی، ریلیوں میں شرکت، کراچی، 92 نیوز عید میلادالنبیﷺ پر بچوں کا شوق دیدنی، ریلیوں میں شرکت[/caption] عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ میں بچوں نے فوجی وردی زیب تن کر کے منفرد انداز سے خوشی کا اظہار کیا، کورنگی میں بھی ننھے بچوں نے ریلی نکالی۔ ریلی کے آغاز سے قبل آقائے دو جہاں کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درودو سلام پیش کیا گیا۔ ننھے بچوں کا جلوس جامع مسجد مدینہ سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس مسجد مدینہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ عشق مصطفیٰ میں ڈوبے بچوں کی آقائے دو جہاں سے محبت کا انداز قابل دید تھا۔ کورنگی میں بھی عرب لباز پہنے بچوں نے ریلی نکالی اورفضاء درودوسلام کی صداؤں سے گونجتی رہی۔