Monday, May 13, 2024

عید میلادالنبی ﷺ میں دو دن باقی، ملک بھر میں میلاد، ریلیوں اور چراغاں کا سلسلہ جاری

عید میلادالنبی ﷺ میں دو دن باقی، ملک بھر میں میلاد، ریلیوں اور چراغاں کا سلسلہ جاری
October 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم میں دو دن باقی ہیں، ملک بھر میں میلاد، ریلیوں اور چراغاں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج بھی شہر شہر ریلیاں نکالی جائیں گی، سرکاری سطح پر محافل اور نعتیہ مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سما اور قوالی کا اہتمام کیا گیا،، وفاقی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

نعت خوانوں اور قوالوں نے شان رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومتی سطح پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمت العالمین کے طور پر منایا جارہا ہے۔