Friday, May 10, 2024

عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ملک میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ملک میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
October 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) عید میلاد النبی کی مناسبت سے ملک میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں پر رضاکار، پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔ اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں ایک روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کوئٹہ میں موبائل فون سروس رات آٹھ بجے تک بند رہے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکاء کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ لاہور میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ فلیگ مارچ قذافی سٹیڈیم سے شروع ہو کر لبرٹی مارکیٹ، مین بلیوارڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کلمہ چوک سے ہوتا ہوا برکت مارکیٹ، فیصل ٹاون، اکبر چوک، فیروز پور روڈ سے واپس قذافی سٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کی شرکت ہوئی۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو سمیت پولیس موبائلز نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔