Saturday, May 18, 2024

عید قربان کیلئے قصابوں کی بکنگ ایڈوانس جاری

عید قربان کیلئے قصابوں کی بکنگ ایڈوانس  جاری
August 19, 2018
کراچی ( 92 نیوز) عید قربان پر جانور ذبح کرانے کے لئے قصابوں کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے ، ماہر قصابوں سے قربانی کرانی ہے تو شہریوں کی جیب بھی بھاری ہونی چاہئیے ۔ بڑی عید آنےمیں چند ہی دن باقی رہ گئے ، قربانی کا جانور خریدنے کے بعد اب اگلامرحلہ  ماہر قصاب کی تلاش کا ہے ۔دوسری جانب ماہرقصابوں کی جانب سے قربانی کے لیے بھاری ریٹ لسٹ تیار ہے ۔ قصائیوں کی ریٹ لسٹ کے مطابق گائیں 8 سے 15 ہزار ، بکرے کی قربانی کے لیے 3 سے 5 ہزار روپے اجرت رکھی گئی ہے ۔ موسمی قصائیوں سے پریشان قصاب کہتے ہیں موسمی قصائیوں کے باعث وہ پیسے نہیں مل پاتے جو کہ ہمیں ملنے چاہیے۔