Saturday, May 4, 2024

عید قربان پر قومی کھلاڑیوں کے عوام کو مبارکباد کے پیغامات

عید قربان پر قومی کھلاڑیوں کے عوام کو مبارکباد کے پیغامات
August 22, 2018
لاہور( 92 نیوز) عید قربان پر قومی کھلاڑیوں نے بھی عوام کو مبارکباد کے پیغامات دیئے ، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور امام الحق نے پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی۔ عید کی خوشیوں میں پاکستانی کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں  ہیں ، کھلاڑیوں نے  عید الاضحی کے پر مسرت موقع  پر عوام کو عید کی مبارکباد  پیش کی  ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ہمیں کمزور طبقے کو بھی عید کی خوشیوں میں یاد رکھنا چاہیے ۔ اوپننگ بلے بازامام الحق کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ غریبوں کو  بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے ۔ہاکی اسٹار پلئیر عمران بٹ  بولے قربانی کے بعد اپنے شہر کی صفائی کا بھی خیال رکھیں ۔ سابق باؤلنگ کوچ  مشتاق احمد  کہتے ہیں کہ عید پر ہمیں  خوشیاں بانٹنی چاہیں جبکہ  سابق کپتان شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میں شائقین کو عید کی مبارکباد دی۔