Wednesday, April 24, 2024

عید قربان : قصابوں نے من مانے نرخ مقرر کر دیے

عید قربان : قصابوں نے من مانے نرخ مقرر کر دیے
September 10, 2016
لاہور (92نیوز) عید قربان میں دو دن رہ گئے اور قصابوں نے من مانے نرخ مقرر کر دیے ہیں۔ شہری منہ مانگے دام کے عوض بکنگ کرانے پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کی آمد آمد ہے۔ قربانی کے مہنگے جانور خریدنے کا مرحلہ مکمل کرنے والے خوش قسمت افراد کے لیے قصابوں کے پاس بکنگ کرانے کا امتحان ابھی باقی ہے۔ جوں جوں عید قریب آ رہی ہے قصابوں کے نخرے بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ رش کی وجہ سے انہوں نے من مانے نرخ بھی مقرر کر دیے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے تو انہوں نے جانور مہنگے داموں خریدے اب قصاب بھی منہ مانگے دام مانگ رہے ہیں۔ دوسری جانب قصابوں کا کہناہے کہ قربانی کے لیے بکنگ تین چار ماہ پہلے ہی ہو جاتی ہے۔ وہ قربانی کے دام جانور کے وزن کے حساب سے وصول کر رہے ہیں۔ سبزی فروش ہو یا قصاب عیدالاضحی کے موقع پر حسب روایت شہریوں کی جیبیں خالی کرانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے تاہم عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔