Thursday, April 18, 2024

عید قربان آتے ہی چھریاں ٹوکے تیز کرنیوالوں کی چاندی ہوگئی

عید قربان آتے ہی چھریاں ٹوکے تیز کرنیوالوں کی چاندی ہوگئی
August 20, 2018
لاہور( 92 نیوز) عید قربان کے آتے ہی گوشت بنانے والے اوزار تیز کرنے والوں کا کاروبار چمک اٹھا ، قصابوں نے توقربانی کے جانوررکھنے والوں پرقیمتوں کےچھریاں، ٹوکے تیز کرہی لئے ہیں،گوشت بنانے کے اوزارتیز کرنے والوں کاکاروباربھی چمک اُٹھاہے۔ چھریاں،ٹوکے تیز کرنے والے کہتے ہیں  عید کے دنوں میں اُن کی مصروفیت بڑھ جاتی ہے۔شہری کہتے ہیں قربانی سنت ابراہیمی ہے،اوزاراس لئے تیز کراتے ہیں کہ قربانی کے جانورکواذیت کادورانیہ کم سے کم ہو۔ سان پر صرف گوشت بنانے کےاوزارہی نہیں،قربانی کے جانوروں کاچارہ کُترنےوالے ٹوکے تیزکرانے والوں کابھی رش ہے ۔ قربانی کے جانوروں کے گوشت کی تیاری میں ٹوکے اورچھریاں بنیادی ضرورت ہیں،ان ہتھیاروں کی دھارجتنی تیز ہوگی گوشت بنانے میں اتنی ہی معاون بھی ہوگی۔ اسی لئے گوشت بنانے والے ہتھیارتیزکرنے پرخصوصی توجہ دیتے ہیں ، عیدکے موقع گاہکوں کی رونق کچھ ایسی بڑھی کہ ہتھیارتیزکرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔