Tuesday, May 21, 2024

عید سے پہلے مہنگائی کا طوفان، مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو تک فروخت

عید سے پہلے مہنگائی کا طوفان، مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو تک فروخت
May 11, 2021

لاہور (92 نیوز) عید سے پہلے مہنگائی کا طوفان، مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے پولٹری فیڈ ملوں کے درمیان کارٹیلائز یشن اور گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مرغی نے شہریوں کو پریشان کردیا، عید سے پہلے مرغی کا گوشت پہنچ سے باہر ہو چکا۔

کراچی میں برائلر مرغی کا گوشت 480 تک جاپہنچا، لاہور میں مرغی کا گوشت 422 روپے فی کلو ہوگیا۔ ملتان میں 450 روپے فی کلو گرام ہو گیا۔۔
فیصل آباد میں قیمت 422  تک پہنچ گئی۔

لاڑکانہ میں مرغی کا گوشت 500 روپے تک فروخت ہونے لگا، کوئٹہ شہر میں چکن کی فی کلوگرام قیمت 430 روپے ہے۔ پشاور میں زندہ مرغی 291 روپے فی کلو ہو گئی۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے پولٹری فیڈ ملوں کے درمیان کارٹیلائز یشن اور گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پولٹری فیڈ کی قیمت میں ملی بھگت سے 32 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

رمضان میں تو عوام ریلیف سے محروم رہی عید سے پہلے بھی مہنگائی نے ادھم مچا رکھا ہے۔ شہریوں کے لبوں پر ایک ہی سوال ہے کہاں گئے ریلیف کے وعدے؟، کہاں ہیں مہنگائی ختم کرنے کے دعوے؟۔