Wednesday, April 24, 2024

عید اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری

عید اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری
August 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) عید اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے پردیسیوں کی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں کے لاری اڈوں کے علاوہ ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کا رش ہے۔ اسلام آباد سے بھی پردیسی اپنے علاقوں کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ کہتے ہیں عید کا مزا تو اپنے پیاروں کے ساتھ منانے میں ہی آتا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد بس اسٹینڈ پر پردسیوں نے ٹرانسپورٹرز کے کرائے کا شکواہ کر ڈالا ۔ ٹرانسپورٹر نے کیمرے پر بات تو نہیں کی لیکن انوکھی منطق پیش کی ۔ کہتے ہیں کہ راولپنڈی سے بسیں بھر کر جاتی ہے لیکن واپسی میں بسیں خالی آتی ہے۔ خوشی کا کوئی بھی موقع ہو ٹرانسپورٹرز زائد کرایوں کی صورت میں مسافروں اور پردسیوں کو خوب لوٹتے ہیں تاہم شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت ایسے مواقعوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھے تو وہ اس پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔