Friday, April 26, 2024

عید الفطر کے تیسرے روز بھی لاہور کے پارکس اور دکانیں بند

عید الفطر کے تیسرے روز بھی لاہور کے پارکس اور دکانیں بند
May 15, 2021

لاہور (92 نیوز) عید الفطر کے تیسرے روز بھی لاک ڈاؤن کے باعث لاہور کے پارکس اور دکانیں بند ہیں۔

شہری گھروں میں رہ کر ہی عید منا رہے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ پارکس پر تالے جھولے ویران ہیں۔ شہر کے پارکس کی بندش پر نوجوان چوراہوں پر پکنک کرنے پر مجبور ہیں۔ پابندی کے باعث سیاحتی مقامات بھی بند ہیں۔ ہنہ جھیل اور وادی اوڑک ویران ہیں۔

پنجاب بھر میں کورونا کی صورت حال کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ آٹھ سےسولہ مئی تک تمام سیاحتی مقامات ،ہوٹل ،پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔ کریانہ اسٹور، دودھ کی دکان ،مٹھائی ،گوشت ،سبزی پھل اور بیکریاں صبح نو سے شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی ۔ تندور، میڈیکل سٹور، پیٹرول پمپ چوبیس گھنٹے کھلیں گے۔