Sunday, September 8, 2024

عید الفطر کا تحفہ ، بجلی کی قیمتوں میں 3.32روپے فی یونٹ کمی کردی گئی

عید الفطر کا تحفہ ، بجلی کی قیمتوں میں 3.32روپے فی یونٹ کمی کردی گئی
July 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)  عید الفطرکا ایک اور تحفہ،بجلی کی قیمتوں میں 3روپے32 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی،بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ سے ہی ہوگا،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق عید پر حکومت کے 2بڑے تحفے،،،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات کو مسترد کرکے قیمتیں برقرار رکھیں اب بجلی کی قیمتوں میں 3روپے32 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی،،نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق،بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے صارفین کو 22 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا،بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ سے ہو گا،البتہ 3 سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین اور کراچی کے شہری اس ریلیف سے محروم رہیں گے۔