Thursday, May 9, 2024

عید الفطر 5 جون کو ہوگی ، فواد چودھری ‏

عید الفطر 5 جون کو ہوگی ، فواد چودھری ‏
May 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  پاکستان بدل رہا ہے ، ملک میں  عید ایک ہی دن ہونے جارہی ہے ۔ عید الفطر  5جون کو ہوگی،اس بار یہ اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے  نہیں بلکہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کیا ہے،وزارت سائنس نے پانچ برس کیلئے ہجری کیلنڈر بھی جاری کر دیا۔ فواد چودھری کہتے ہیں عید الفطر   سمیت قمری مہینوں کیلئے  چاند دیکھنے کیلئے اب پاپڑ نہیں بیلنا پڑیں گے، ان  کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی بھی ضرورت نہیں ۔

حکومت غلطی پر معافی مانگ کر علما سے مذاکرات کرے ، مفتی منیب الرحمان

چاند دیکھنے کی ویب سائٹ کی لانچنگ  تقریب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بولے کہ علما اپنی تنخواہ  کیلئے نہ گھبرائیں ،کرنے کو اور بھی بہت سے کام ہیں ، یہ کہنا کہ عینک حلال اور نئی ٹیکنالوجی حرام ہے یہ درست نہیں۔ فواد چودھری نے 5 جون کو عید الفطر  کا اعلان تو کر دیا  مگر چاند کے معاملے پر وفاقی وزیر اور علما ایک پیج پر نہیں ۔ سوشل میڈیا پر بھی  بحث جاری ہے ، عید کا چاند کب دید کرائے گا یہ اپنی جگہ لیکن رویت ہلال کا تنازع حل ہونے کے بجائے  الجھتا نظر آرہا ہے۔