Saturday, April 20, 2024

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا رویت ہلال کمیٹی کو پھر ختم کرنے کا مطالبہ

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا رویت ہلال کمیٹی کو پھر ختم کرنے کا مطالبہ
May 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے رویت ہلال کمیٹی کو پھر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ عید کا چاند ایک مرتبہ پھر متنازعہ بننے گا۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نئی بحث چھیڑ دی۔ اوورسیز پاکستانیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگو میں ملک بھر میں عید الفطر 24 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کر دی۔ ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔ فواد چوہدری نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لانے کا اعلان کر دیا اور کہا بتاؤں گا کہ عید 24 مئی کو کیونکر بنتی ہے جب کہ یہ بھی بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی کیوں پیر کی عید کرنا چاہتی ہے۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹوں کے اجلاس بھی طلب کرلیئے گئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کےاجلاس مقررہ مقامات پر ہونگے۔ رویت ہلال کمیٹی کے مطالبے پر وزارت مذہبی امور نے محکمہ موسمیات کو عید کے چاند کی پیشگوئی سے پہلے ہی روک دیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان سے وفاقی وزیر کی پیشگوئی بارے سوال کیا گیا تو جواب میں صرف نو کمنٹ ہی آیا۔