Thursday, April 25, 2024

عید الالضحیٰ سے قبل سندھ بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

عید الالضحیٰ سے قبل سندھ بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی
August 8, 2019
کراچی ( 92 نیوز) عید الالضحیٰ سے قبل سندھ بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی  کر دی گئی ، کل سے بادل برسنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے عیدالالضحیٰ سے قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، کل سے  کراچی میں بادل برسیں گے، تیز بارشوں کے پیش نظر شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کا بھی اظہار کر دیا۔ کراچی میں ایک بار پھر شدید بارشوں کا امکان ہے  ، محکمہ موسمیات نے 9 اگست سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ سندھ   میں 9اگست سے بارش کا سسٹم داخل ہو گا۔ کراچی میں 100 سے 150 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے، 9 سے 12 اگست تک ہونے والی تیز بارشوں سے اربن فلڈنگ کے خطرے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔ تیز بارشوں سے شہر میں نچلے درجے کے سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔