Thursday, April 25, 2024

عید الاضحیٰ اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی یاد دہانی ہے، بلاول

عید الاضحیٰ اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی یاد دہانی ہے، بلاول
August 2, 2020
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہر مسلمان کو اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی یاد دہانی ہے۔ ایک عظیم مقصد کے لئے اتحاد کے لئے کام کرنا ہوگا۔ حکمران اپنی انا سے جان چھوڑائیں۔ بلاول بھٹوزرداری نے عیدالاضحی پرپیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہر مسلمان کو اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی یاد دہانی کراتاہے۔ آج ہر مسلمان کو اپنی انا کو قربان کرنے کا عزم کرنا ہچائیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایک عظیم مقصد کے لئے  اتحاد کے لئے کام کرنا ہوگا۔ حکمران بھی اپنی پھولی ہوئی انا سے جان چھوڑائیں اورعوام کو سچے مقصد و کاز کے لئے متحد کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام عید سادگی سے منائیں۔ معاشرتی دوری اور مہلک وباء سے بچاوَ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ صاحبِ ثروت لوگ اپنے بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں۔