Wednesday, May 1, 2024

عید الاضحیٰ کے بعد سرکاری دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کرنیکا فیصلہ

عید الاضحیٰ کے بعد سرکاری دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کرنیکا فیصلہ
July 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا عید الاضحیٰ کے بعد دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سرکاری ملازمین کی موجیں ختم ہوگئیں، وفاقی حکومت نے عید الضحی کی تعطیلات کے بعد دفاتر کے اوقات جاری کر دئیے۔ سرکاری دفاتر میں اوقات کار صبح 9 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک ہوں گے۔ دفاتر میں نارمل اوقات کار کا اطلاق 3 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ احکامات کی کاپی وفاقی اداروں، وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کر دی گئیں۔