Friday, May 10, 2024

عید الاضحی کا دوسرا روز ، پر فضا مقام ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا رش

عید الاضحی کا دوسرا روز ، پر فضا مقام ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا رش
July 22, 2021

مری (92 نیوز) عید الاضحی کے دوسرے روز پر فضا مقام ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا۔

ملکہ کوہسار کے دلکش نظارے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ عید کے دوسرے روز عوام کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا۔ کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ کے بغیر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مری میں مختلف راستوں سے 40 ہزار گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں جس کے باعث سیاحوں کو رش کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے پولیس اہلکار سیاحوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن رش کی وجہ سے سیاحوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پارکنگ کی کمی کے باوجود پولیس اہلکار سیاحوں کی سہولت کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ سیاحوں سے التماس ہے کہ پولیس سے تعاون کریں اور مری کا رُخ کرتے ہوئے رش کو مدنظر رکھیں۔