Friday, May 10, 2024

عید الاضحی کا دوسرا دن ، جانوروں کی قربانی کا سلسلہ آج بھی جاری

عید الاضحی کا دوسرا دن ، جانوروں کی قربانی کا سلسلہ آج بھی جاری
July 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) عید الاضحی کے دوسرے دن بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

عید کے پہلے روز بھی شہریوں کی طرف سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی گئی۔ بکرے، دنبے، چھترے، بچھڑے اور اونٹ ذبح کیے گئے۔ عزیز و اقارب، دوست احباب اور غربا میں گوشت کی تقسیم کی گئی۔

ادھر این سی او سی نے عید الاضحی میں جانوروں کی قربانی کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ این سی او سی کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ قربانی کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ گھروں میں قربانی کی اجازت نہیں ہو گی۔ گھروں یا رہائشی علاقوں  سے دور مخصوص جگہ یا قربان گاہ میں قربانی کی جائے۔