Thursday, April 25, 2024

عید الاضحیٰ قریب آگئی ، قصابوں اور قربانی کیلئے ایس او پیز نہ بن سکے

عید الاضحیٰ قریب آگئی ، قصابوں اور قربانی کیلئے ایس او پیز نہ بن سکے
July 23, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) عید الاضحیٰ قریب آگئی لیکن قصابوں اور قربانی کیلئے ایس او پیز نہ بن سکے۔ عید الضحی کیلئے قربانی کا جانور خریدنے کیلئے منڈیاں تو سج گئی لیکن ان منڈٰیوں میں کورونا سے بچاو کے لئے ایس او پیز پر عملدرامد کرانا انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔ ایس او پیز کے تحت مویشی منڈی میں بچوں اور بڑھوں کو آنے کی اجازت نہیں، جبکہ ماسک اور گلوز پہننا لازمی ہے جبکہ مویشی منڈیوں میں کسی ایس او پیز پر عملدرامد ہوتا نظر نہیں آتا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوہر وزیر کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں وارنگ اور دوسرے مرحلے میں جرمانہ عائد کئے جائینگے۔ گوہر وزیر نے بتایا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرامد کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم اس معاملے پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔